
بھکر : ثناء یوسف کے بعد ایک اور خاتون ٹک ٹاکر کو قتل کردیا گیا۔ بھکر میں ٹک ٹاکر ثمرہ بتول اپنے ہی گھر میں بےدردی سے قتل کر دی گئی۔ ثمرہ پیپلز پارٹی ضلع بکھر کی صدر خواتین ونگ بھی تھی
محبت میں ناکامی کا رنج ۔۔۔ ثناء یوسف کے چاہنے والے نے ہی ان کی جان لے لی
مقامی صحافیوں کے مطابق مسلح افراد نے گھر کے گیٹ کے قریب فائرنگ کی جس سے ثمرہ اور دو افراد ہلاک ہوگئے ۔۔ مرنے والوں میں ثنا اللہ اور عرفان اللہ شامل ہیں ۔معروف ٹک ٹاکر ثمرہ بتول پیلزپارٹی ضلع بھکر کی عہدے دار بھی تھی ۔
یاد رہے گزشتہ ماہ اسلام آباد میں چترال سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کیا گیا تھا جس کا ملزم گرفتار ہوچکا ہے ۔