
وزیر اعظم کاروباری طبقے کے حق میں میدان میں آ گئے
فنانس بل میں ایف بی آرکے کمشنرز کوگرفتاری کے اختیارات دئیے جانے کا معاملہ ،،وزیراعظم نے بجٹ میں ایف بی آرکی جانب سے تاجروں کوگرفتارکرنے کی تجویزکا نوٹس لے لیا ۔۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اورچیئرمین ایف بی آر سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔فنانس بل میں ٹیکس فراڈ کرنے والے تاجروں کوگرفتار کرنے اور دس سال تک قید کی تجویز پر بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر قانون بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔حکام کے مطابق فنانس بل میں ٹیکس فراڈکرنےوالے تاجروں کی گرفتاری اور 10سال تک قید تجویزدی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان بزنس کونسل نے وزیر اعظم کو باقاعدہ خط لکھ کر ایف بی آر کے اختیارات پر نظرثانی کا مطالبہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق ایک اہم شخصیت جس کا تعلق کاروباری طبقے سے ہے اور وہ ٹیکس نادہندہ بھی ہے ،جسے بچانے کے لیے یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔