
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا 123ویں مڈشپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن (SSC) کورس کی کمیشننگ پریڈ سے خطاب
کراچی ۔۔ خبردار ۔۔ ۔کوئی غلطی کی توسخت نتائج بھگتنا پڑیں گے۔۔ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا مکار بھارت کو پھر دوٹوک پیغام ۔۔ پاک بحریہ کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب میں کہا بھارت متکبرانہ اور جارحانہ رویے کا مسلسل مظاہرہ کررہا ہے۔اگر دشمن یہ سمجھے کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر حملے کو برداشت کرے گا، تو یہ خطرناک غلط فہمی ہوگی، پاکستان روشن مستقبل کی طرف گامزن ہے۔۔۔
پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں پاک بحریہ کی ایک باوقار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تھا۔۔ میری ٹائم واریئرز‘ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا ۔۔۔
سپہ سالار نے 123ویں مڈشپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ سے خطاب میں جارحیت کا مظاہرہ کرنے والے مکار بھارت کو واضح پیغام دیا ۔۔ کہا ہمارا دشمن متکبرانہ اور جارحانہ رویے کا مسلسل مظاہرہ کر رہا ہے۔بھارت اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی، اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے۔۔۔ انہوں نے کہا ہم قومی طاقت میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں۔ اگر کوئی دشمن ہماری خودمختاری کو چیلنج کرتا ہے، تو اس کے نتائج کی ذمہ داری اسی پر ہوگی، اور وہ پورے خطے کیلئے خطرناک ہو سکتی ہے۔۔۔
بھارتی وزیر اعظم مودی کو پے درپے ناکامیوں کا سامنا
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مڈ شپ مین اور کیڈٹس کومبارک باد دی اور تلقین کرتے ہوئے کہا اپنی آپریشنل صلاحیتوں کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔۔ بحری جنگ کا میدان تیزی سے تبدیل ہو رہا ہےاور ہمیں اس سے ہم آہنگ ہونا ہوگا۔ پاکستان کے لیے ایک مضبوط اور موثر میری ٹائم فورس برقرار رکھنا ناگزیر ہو چکا ہے
آرمی چیف نےحالیہ جنگ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کا ذکر کرتے ہوئے قرآن کی ایات کا حوالہ بھی دیا ۔۔۔ کتنی ہی بار ایسا ہوا کہ تھوڑی سی تعداد نے اللہ کے حکم سے بڑی تعداد کو شکست دی۔ اور اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے
کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم دہراتے ہوئے سپہ سالار نے کہا دنیا کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ جب تک مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پُرامن حل نہیں نکلتا، جنوبی ایشیا میں کبھی پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا، بھارت کشمیریوں کی ہمت اور حوصلے کو کبھی پست نہیں کر سکتی،
آرمی چیف نے کہا جب پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ میں کامیابی کے قریب ہے، تو بھارت جان بوجھ کر خطے میں کشیدگی پیدا کر رہا ہےہم دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ کو مکمل کامیابی تک پہنچائیں گے اور ملک کو اس سے ہمیشہ کے لیے نجات دلائیں گے،ایسے وقت میں ہمیں کشمیری بھائیوں کی قربانیوں کو ضرور یاد رکھنا چاہیے، جو بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں،
انہوں نے کہا پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق، مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کا پُرزور حامی ہے، بھارت جس جدوجہد کو "دہشت گردی” کہتا ہے، وہ دراصل ایک جائز اور قانونی آزادی کی جدوجہد ہے، جسے بین الاقوامی قوانین بھی تسلیم کرتے ہیں، ۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سورہ ال عمران کی آیت 54 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ؛
اللہ تعالی فرماتا ہے:
"انہوں نے چالیں چلیں، اور اللہ نے بھی تدبیر کی، اور بہترین تدبیر کرنے والا اللہ ہے۔”
(سورہ آلِ عمران، آیت 54)
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر سورہ بقرہ کی آیت 249 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ؛
اللہ فرماتا ہے !
"کتنی ہی بار ایسا ہوا کہ تھوڑی سی تعداد نے اللہ کے حکم سے بڑی تعداد کو شکست دی۔ اور اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔” (سورۃ البقرہ، آیت 249)
انہوں نے کہا کہ دنیا کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ جب تک مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پُرامن حل نہیں نکلتا، جنوبی ایشیا میں کبھی پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا،میں ان تمام شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں جو مقبوضہ جموں و کشمیر میں حقِ خودارادیت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں، میں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں ان بہادر کشمیریوں کوجو آج بھی آزادی کی جدوجہد میں مصروف ہیں، بھارت کی ظالم حکومت کشمیریوں کی ہمت اور حوصلے کو کبھی پست نہیں کر سکتی، پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کرتا رہے گا،پاکستان کے دشمن مسلسل ہماری ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ہمارا ترقی کا سفر جاری ہے،پاکستان ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن ہے