
اجلاس میں سب سے پہلے چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کیلئے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی منظوری دی گئی ، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے
چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کی زیرصدارت چارہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں اسلام آباد، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا ہائیکورٹس کے چیف جسٹس کی تعیناتی پرغورکیا گیا
اجلاس میں سب سے پہلے چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ کیلئے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی منظوری دی گئی ، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے
جسٹس روزی خان کی منظوری دی گئی ، جسٹس محمد جنید غفارکوچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سفارش کی گئی ،سب سے آخر میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے جسٹس سرفراز ڈوگرکی منظوری دی گئی
سپریم کورٹ کے فیصلے سےانصاف کی روح کو کچلا ہے، عوام کے ووٹ، نمائندگی اور اعتماد کو روند ڈالا ہے۔۔۔ ہم زخمی ضرور ہیں، لیکن عمران خان کے نظریئے کی مرہم ہمارے پاس موجود ہے۔۔۔۔پی ٹی آئی کا رد عمل سامنے آگیا
جوڈیشل کمیشن کے چھ ممبران نے نامزدگی پراختلاف کیا ،ذرائع کے مطابق جسٹس منصورعلی شاہ نے کہاکہ 26 ویں آئینی ترمیم پر فیصلہ پہلے ہونا چاہیے، جسٹس منیب اختر ، پی ٹی آئی کے دو ممبران گوہر علی خان اور علی ظفر اوروزیرقانون خیبرپختونخوا جسٹس منصور علی شاہ کی رائے سے اتفاق کیا
جوڈیشل کمیشن کی سفارشات صدرمملک آصف علی زرداری کو بھیجی جائیں گی جن کی منظوری کے بعد وزارت قانون باضابطہ نوٹی فیکشن جاری کرے گا