
اسلام آباد… لوگوں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے بلیک میل کرنے والے گروپ بے نقاب ہوگیا.. گینگ میں کومل نامی خاتون ایمان کے نام پر مردوں کو جھانسا دیتی تھی. خاتون کا تعلق میر پور آزادکشمیر سے ہے
فرنود عالم کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے ایف آئی اے اور نادرا کو ایک ہفتے میں ایمان کے حوالے سے معلومات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
فیکٹ فوکس کی ٹیم نے اس حوالے سے اپنا کام مکمل کر لیا اور قندیل عظیم نے اسے بہترین انداز میں رپورٹ بھی کر دیا۔
خلاصہ۔!
بلاسفیمی بزنس گروپ کی طرف سے ہنی ٹریپ کے لیے استعمال ہونے والی ایمان نامی لڑکی کا اصل نام کومل اسماعیل ہے۔ اس کا تعلق میر پو آزاد کشمیر سے ہے۔
کومل اسماعیل (ایمان) کے جرائم کا ریکارڈ بلاسفیمی بزنس گروپ میں شامل ہونے سے بھی پہلے کا ہے۔
اپریل 2021 میں کومل (ایمان) نے اپنے بھائی تیمور اور اپنے شوہر محمد فاروقی کے ساتھ مل کر ڈی ایچ اے اسلام آباد میں چھتیس سالہ مغیث شاہ کو قتل کیا تھا۔
تھانہ سہالہ میں اس قتل کی ایف آئی آر درج ہوئی۔
اتفاق دیکھیں۔!
اس قتل کیس میں مجرموں کی وکالت کس نے کی؟ ایڈوکیٹ راو عبدالرحیم نے۔ وہی اپنے بلاسفیمی گینگ والے راو صاحب۔!
مزے کی بات یہ ہے کہ اس کیس کی سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت میں بھی ہوئی، جو اب بلاسفیمی گینگ کے حوالے سے آنے والی استدعا کی سماعت بھی کر رہے ہیں۔
ابھی جب یہ سطر تحریر کر رہا ہوں ایڈوکیٹ ایمان مزاری نے اس وقت جاری سماعت میں جج کے سامنے فیکٹ فوکس کی یہ رپورٹ رکھ دی ہے۔
جج سردار اعجاز اسحاق خان نے کومل اسماعیل کو گرفتار کرکے کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
ثبوت و شواہد اور باقی تفصیل کے لیے نیچے کمنٹ میں دی گئی فیکٹ فوکس کی سٹوری پر کلک کریں۔
فرنود عالم