ایڈوکیٹ مصور عباسی نے ملک ریاض کی کلب روڈ پر جائیداد حاصل کر لی
آزاد ڈیجیٹل کے سی ای او اور زمر ویلی ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد کے مالک مصور عباسی نے ایک اور بڑی کامیابی اپنے نام کرلی۔ انہوں نے بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کی کلب روڈ اسلام آباد پر واقع قیمتی جائیداد کو 2 ارب 5 کروڑ روپے میں نیلامی کے ذریعے حاصل کرلیا۔
نیلامی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے لارج ٹیکس پئیر آفس G-9/4 اسلام آباد میں ہوئی، جہاں متعدد سرمایہ کاروں نے حصہ لیا۔ تاہم سب سے بڑی بولی مصور عباسی کی رہی، جو کامیاب قرار پائے۔
یہ مصور عباسی کی دوسری بڑی کامیابی ہے ، اس سے قبل وہ بحریہ ٹاؤن کے روبیش مارکی کی نیلامی بھی جیت چکے ہیں۔
ریئل اسٹیٹ ماہرین نے اس پیش رفت کو اسلام آباد کے پراپرٹی سیکٹر میں ایک اہم موڑ قرار دیا ہے، کیونکہ کلب روڈ شہر کی پریمیم اور کمرشل اہمیت کی حامل لوکیشن مانی جاتی ہے۔
نیب کی پالیسی کے تحت انہیں پبلک آکشن کے ذریعے فروخت کیا گیا تاکہ قومی خزانے کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ محمد مصور عباسی کی جانب سے دی گئی بولی نہ صرف ان کی سنجیدگی کو ظاہر کرتی ہے بلکہ یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ سرمایہ کار اب ریاستی اداروں کی شفافیت پر بھرپور اعتماد کر رہے ہیں۔
اب توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ آیا یہ پراپرٹی کسی ترقیاتی منصوبے، کمرشل ہب یا رہائشی اسکیم میں استعمال کی جائے گی۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ جائیداد اسمارٹ ترقیاتی پلاننگ کا حصہ بنائی گئی تو یہ نہ صرف مقامی معیشت بلکہ شہری انفراسٹرکچر کے لیے بھی مثبت ثابت ہو سکتی ہے۔