امریکی خواتین پاکستانی نوجوان کے جھانسے میں کیوں آتی ہیں ؟؟؟
اسلام آباد ۔۔۔ مقصود منتظر
خبر ہے کہ امریکی خاتون پاکستان کے نوجوان کو دل دے بیٹھی ، محبت کو پانے کیلئے امریکی خاتون پاکستان کے فلاں علاقہ پہنچ گئی ۔۔ پاکستانی نوجوان اور یو ایس کی خاتون کے آن لائن رابطہ محبت میں بدل گئے ۔ امریکی لڑکی پاکستان آکر مسلمان بن گئی ۔۔۔ پاکستان میں ایسی خبریں معمول ہے ۔ہر مہینے کسی امریکی خاتون کا دل کسی پاکستانی بے روز گار نوجوان پر آجاتا ہے اور وہ پاکستان بھی پہنچ جاتی ہے ۔
گزشتہ دو تین میں ایسی کئی خبریں دیکھنے کو ملیں جن کی ویڈیوز بھی سامنے آئیں ۔ حال میں خیبر پختونخواہ کے علاقہ دیر کے نوجوان نے بھی اپنے محبوبہ کو امریکہ سے اپنے گھر بلالیا اور شادی کرلی ۔ اس سے پہلے بھی ایک خاتون نے کسی ٹین ایجر پاکستان سے شادی کی ۔۔ اس سے قبل کراچی بھی ایک ادھیڑ عمر کی امریکی خاتون نے خبروں کی دنیا میں تہلکہ مچایا ۔ یہ چند واقعات ہیں جو وائرل ہوئے اس کے علاوہ بھی کئی واقعات ہیں جو منظر عام پر نہیں آگے ۔
پاکستانی نوجوان سے محبت نے امریکی خاتون کو مینڈی سے ذلیخا بنا دیا
امریکی لڑکیوں کے ساتھ پیار محبت کے بعد شادیوں کے ان واقعات پر لوگ سوال کررہے ہیں کہ پاکستانی نوجوانوں کے حصے آخر چالیس یا پچاس سال کی خواتین ہی کیوں آتی ہیں ۔ یہ سوال بھی پوچھتے ہیں کہ بھلا ایک بے روز گار اور عام سے کسی دیہی علاقے کے نوجوان پر یہ ادھیڑ عمر کی گوریاں اپنے ملک کیوں چھوڑ کر آتی ہیں ۔ صرف انٹرنیٹ کے ذریعے آن لائن رابطوں میں ہی شادی تک بات کیسے پہنچ جاتی ہے۔ اور تو اور بعض یہ سوال بھی کرتے ہیں کہ اسلام آباد لاہور کے نوجوان اس معاملے میں پیچھے کیوں ہیں ؟ لوگ سوالات کے ساتھ تحفظات کا بھی اظہار کررہے ہیں۔۔۔
بعض لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ بہت سنگین حساس معاملات ہیں امریکہ سے بوڑھی بوڑھی عورتیں پاکستان میں بے روزگار نوجوانوں کو کس مقصد کیلئے پھنسا رہی ہے کیا پیار کرنے کیلئے ان بوڑھی عورتوں کو پاکستان ملتا ہے انکا عشق محبت وہاں آمریکہ میں پورا نہیں ہوتا حیران کن تشویشناک ہے یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے اکثر ایسے عشق معشوقی کے چکر بلیک واٹر جاسوس پاکستان میں آرہیں ہیں جن کے مختلف مقاصد ہوتے ہیں جو ملکی ساخت سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا جاتا ہے۔