اسلام آباد ۔۔ آزاد کشمیر میں ان ہاوس تبدیلی کی تیاری مکمل کرلی گئی ۔ پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کے امیدوار کا نام فائنل کرلیا، مرکزی قیادت نے وزارت عظمی کیلئے چودھری یاسین کی منظوری دے دی،
ذرائع کے مطابق صدر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چودھری یاسین کا نام بلاول بھٹو کے ساتھ اجلاس میں اناؤنس کیا گیا۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت اجلاس میں موجود تھی،
پیپلز پارٹی میں وزارت عظمی کے لئے چار ناموں پر غور ہورہا تھا، وزارت عظمی کی فہرست میں چودھری یاسین، لطیف اکبر، فیصل ممتاز راٹھور اور سردار یعقوب خان کا نام شامل تھا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چودھری یاسین کا نام فائنل کرلیا۔ پارٹی کی جانب سے باقاعدہ اعلان آج رات تک اعلان کیا جائے گا،