اسلام آباد ۔۔ وزیرِ اعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو، عائشہ رضا فاروق کو انسدادِ پولیو کے لیے جینڈر چیمپئن کے طور پر نامزد کردیا گیا ہے
نیشنل ای او سی کے مطابق عائشہ فاروق کو شعبہ صحت اور انسدادِ پولیو میں خواتین کی قیادت کے فروغ پر عالمی اعزاز سے نوازا گیا، جی پی ای آئی نے عائشہ رضا فاروق کو انسدادِ پولیو میں صنفی مساوات اور برابری کے فروغ پر اعزاز سے نوازا،ان کی تقرری کی وجہ سے پاکستان پولیو پروگرام میں صنفی مساوات کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگئی، عائشہ رضا فاروق انسدادِ پولیو کے لیے پاکستان کی پہلی جی پی ای آئی جینڈر چیمپئن مقرر ہو گئیں،