پاکستان کی پہلی خاتون عائشہ حبیب جنوبی کوریاکے سپیس پروگرام کے لیے منتخب ہوئیں۔
اسلام آباد ۔۔۔ ستاروں پر کمبند ڈالنا محاورہ ہے لیکن اس محاورہ کو حقیقت کا روپ دینے کا سائنسی سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان بھی اس مشن میں شامل ہورہا ہے ۔۔
منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والی طالبہ عائشہ حبیب نے تاریخ رقم کردی۔ وہ پہلی پاکستانی ہیں جنہیں جنوبی کوریا میں کسی خصوصی خلائی پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
عائشہ کا کارنامہ ظاہر کرتا ہے کہ محنت اور جذبہ آپ کو کہیں بھی لے جا سکتا ہے۔ پاکستان کے لیے خلا کی تلاش میں یہ ایک بہت بڑا قدم ہے۔ وہ پوری دنیا کے اعلیٰ ماہرین کے ساتھ کام کرے گی، اور اس کی کہانی یقیناً بہت سے لوگوں کو اپنے خوابوں کی پیروی کرنے کی ترغیب دے گی۔۔
عائشہ اس پروگرام میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی بن گئی ہیں۔ یہ نہ صرف ان کی ذاتی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ پاکستان کے لیے بھی قابلِ فخر لمحہ ہے۔ ان کی یہ کامیابی نوجوانوں اور خاص طور پر خواتین کے لیے ایک روشن مثال ہے کہ وہ بھی سائنسی میدان میں عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کر سکتی ہیں۔