
کنول شوزب کی استقامت ، کارکنوں کا خراج تحسین
اسلام آباد ۔۔ عرفان حیدر
تحریک انصاف کے کارکنوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر ساتھ دینے پر وومن ونگ کی صدر کنول شوزب کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ کارکنوں نے حلقے کے ووٹرز نے کنول شوزب کیخلاف بے بنیاد مقدمات کی بھی مذمت کی ہے ۔
پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کہا ہے کہ صدر پی ٹی آئی وومن ونگ کنول شوزب سچائی اور استقامت کی علامت بن چکی ہیں۔ وہ اپنے قائد عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح ڈٹی ہوئی ہیں اور جھوٹے بے بنیاد اور سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات کا جرأت و استقامت سے مقابلہ کر رہی ہیں
کنول شوزب نے نہ صرف سیاسی میدان میں شاندار کردار ادا کیا ہے بلکہ مشکل ترین حالات میں پارٹی قیادت اور نظریے کے ساتھ وفاداری کا عملی مظاہرہ بھی کیا ہے۔ ان پر بنائے گئے جعلی مقدمات سچ کو دبانے کی ناکام کوشش ہیں مگر وہ پوری استقامت سے ان ہتھکنڈوں کے خلاف سینہ سپر ہیں
تحریک انصاف کے کارکنان اور محبِ وطن حلقے ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت کنول شوزب کے لیے آسانیاں فرمائے ۔