
سندھ کے علاقے جیک آباد سے بھاگ کر بھارت جانے والی سیما حیدر کے شوہر غلام حیدر جھکرانی نے دوسری شادی کرلی ۔ حیدر جھکرانی نے دوسری بیوی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ۔
جیکب آباد ۔۔۔ سندھ کے علاقے جیک آباد سے بھاگ کر بھارت جانے والی سیما حیدر کے شوہر غلام حیدر جھکرانی نے دوسری شادی کرلی ۔ حیدر جھکرانی نے دوسری بیوی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ۔
یاد رہے چار بچوں کی ماں سیما دوہزار تئیس میں پپ جی کے ذریعے ریعے بھارتی لڑکے سچن کے عشق میں مبتلا ہوکر بھارت چلی گئی تھی جہاں اس نے نہ صرف سچن کے ساتھ شادی کی بلکہ مذہب بھی تبدیل کرلیا ۔۔
سیما اپنے بچوں کے ہمراہ کراچی سے دبئی ، دبئی سے نیپال اور نیپال سے بھارت پہنچ گئی تھی۔ اس وقت یہ معاملہ دونوں ملکوں کے درمیان بہت ہائی لائٹ ہوا تھا ۔ اب خبر آئی ہے کہ حیدر نے بھی مقامی لڑکی کے ساتھ دوسری شادی کرلی ۔