
Wiaan Mulder enters the history books with a stunning 367* against Zimbabwe
جنوبی افریقہ کے کپتان ویان ملڈر نے زمبابوے کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں رنز کے انبار لگا دیئے ۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 367 رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے ۔ وہ ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر برین لارا کا 400 رنز کا ریکارڈ توڑنے کے بالکل قریب تھا تاہم ویان نے اننگز ڈیکلئر کرکے شائقین کرکٹ سمیت سب کو حیران کردیا ۔
ویان ملڈر جو 367 رنز پر کریز پر موجود تھا اور ان کے ٹیم کے صرف پانچ کھلاڑی اوٹ ہوچکے تھے ۔ وین بھی میزبان ٹیم کے باولرز کو آسانی سے کھیل رہا تھا اور 400 کا ہندسہ پار کرنا ان کیلئے آسان تھا ۔۔ ساوتھ افریقہ کے شائقین کرکٹ بھی برین لارا کا کرکٹ ٹوٹنے کیلئے بے تاب تھے لیکن کپتان ویان نے خود ہی ایسا فیصلہ کردیا کہ سب دھنگ رہ گئے
ویان نے نے کنگ آف کرکٹ لارا کی لاج رکھتے ہوئے اننگز ڈیکلئیر کردی ۔۔۔ ان کا کہا کچھ ریکارڈ کچھ ناموں کے ساتھ ہی اچھے لگتے ہیں ۔۔برائن لارا کا ریکارڈ ٹوٹتا تو "برا”لگتا۔۔اننگ ڈکلئیر کرنے کا فیصلہ اچھا تھا۔
ماہرین و سابق کرکٹرز نے ملڈر کے اس تاریخی فیصلے کو ۔۔ سلف لس ڈیکلئیر۔۔ قرار دیتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کپتان اور پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ۔