
بسمہ اللہ جان کافی عرصے سے بیماری میں متبلا تھے
آئی سی سی کے امپائرز انٹرنیشنل پینل میں شامل افغانستان کے امپائر بسمہ اللہ جان اکتالیس سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ بسمہ اللہ جان کافی عرصے سے بیماری میں متبلا تھے ۔
وہ افغانستان میں صرف اکتالیس سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ انھوں نے پچیس ون ڈے اور اکیس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے تھے۔ آئی سی سی نے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔