بابر اعظم دوبارہ طلب
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ڈراپ ہونے والے اسٹار کرکٹرز کو کل سے کراچی میں شروع ہونے والے کیمپ کے لیے طلب کرلیا۔ دورہ بنگلہ دیش کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔
بابر اعظم کا سڈنی سکسرز کے ساتھ معائدہ طے پا گیا۔
پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ڈراپ ہونیوالے بابر اعظم۔ محمد رضوان۔ وسیم جونئیر۔ نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کو بھی کیمپ میں طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پانچوں کرکٹرز ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔۔