ڈیفنس کے فلیٹ سے معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر علی کی لاش برآمد
شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 کے اتحاد کمرشل میں واقع ایک فلیٹ سے معروف ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر علی کی کئی دن پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش سے بدبو آنے کی شکایات پر علاقہ مکینوں نے اطلاع دی، جس پر فلیٹ کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ اداکارہ کو طبعی موت نہیں آئی، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی حتمی رائے دی جا سکے گی۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حمیرا اصغر علی پاکستان کی فیشن انڈسٹری اور شوبز دنیا کی ایک جانی پہچانی شخصیت تھیں، جو کئی ڈراموں، فیشن شوز اور کمرشلز میں جلوہ گر ہو چکی تھیں۔ ان کی اچانک موت نے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔
بھارتی فلم ستاروں کو ینگ ایج میں ہی ۔۔ موت کا کانٹا۔۔کیوں لگتا ہے؟ ستارے چمکتے ہی کیوں ڈوب جاتے ہیں ؟؟شیفالی کی موت کے بعد بالی ووڈ میں بچث، مداحوں کے سوالات ، جواب کسی کے پاس نہیں
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے اور قریبی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے۔ فلیٹ میں داخلے کے آثار، کسی بھی زبردستی یا جھگڑے کے شواہد کی بھی جانچ ہو رہی ہے۔جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ قاتل نے اداکارہ کے نازک اعضا بھی کاٹ دیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ خاتون ماڈل و اداکارہ تھیں، خاتون نے 2018 میں فلیٹ کرایہ پر لیا تھا اور 2024 سے کرایہ نہیں دیا تھا، سی بی سی میں مالک مکان نے کیس کیا ہوا تھا آج بیلف آیا تو لاش دیکھی