راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار نے احاطہ کچہرے میں ویڈیو بنانے پر پابندی لگادی
راولپنڈی ۔ ۔۔۔
صحافیوں پر پابندیوں کا سلسلہ رک نہ سکا ، ابھی پیکا ایکٹ تازہ زخم بھرا نہیں کہ سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں کے بعد ضلع کچہری میں بھی صحافیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ اب کوئی بھی صحافی بغیر اجازت احاطہ کچہری میں کسی کی وڈیو نہیں بنا سکتا۔۔ ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے مرکزی دروازے پر نوٹس آویزاں کردیا گیا۔
صحافیوں پر پابندی کا نوٹس ڈسٹرکٹ بار کے سیکرٹری جنرل اسد محمود کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی صحافی بغیر اجازت احاطہ کچہری میں کسی کی وڈیو نہیں بنا سکتا،ضلع کچہری میں صحافیوں کسی کا انٹرویو بھی نہیں کرسکتے ہر قسم کی سوشل میڈیا کوریج پر بھی پابندی ہے،ڈسٹرکٹ بار کے نوٹس کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔۔
ڈسٹرکٹ بار کے اس اقدام پر صحافیوں کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آرہا ہے ۔ صحافیوں نے اس اقدام کو آزادی اظہار رائے کا قانونی قتل قرار دیا ہے ۔