
نیند نہ پوری ہونے سے ہارٹ اٹیک آ سکتا ہے
ادارہ امراضِ قلب میں ای سی جی کے دوران پیش آنے والے بدتمیزی کے واقعے پر، اسپتال انتظامیہ نے اپنی انکوائری مکمل کر لی ہے، ملازم کو معطل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔
انکوائری رپورٹ کے مطابق وقوعہ کے وقت ایک مریض کی ای سی جی کی جا رہی تھی، جب مریض کے اٹینڈنٹ نے مبینہ طور پر خود بدتمیزی کی اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔
کمیٹی کے مطابق اسپتال کا سینئر عملہ بھی موقع پر موجود تھا، تاہم شکایت اسپتال انتظامیہ کو دینے کے بجائے سوشل میڈیا پر معاملہ اچھالا گیا۔
انکوائری میں شعیب نامی ملازم کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے تاحکم ثانی معطل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اسپتال کا کہنا ہے کہ مریضوں اور ان کے تیمارداروں کے ساتھ حسنِ سلوک اولین ترجیح ہے، لیکن عملے کے ساتھ غیر ذمہ دارانہ رویہ بھی قابلِ قبول نہیں۔
ذرائع کے مطابق ای سی جی کرنے سے انکارکرنے والا شخص ای سی جی ٹیکنیشن نہیں بلکہ ہیلپر تھا شعیب نجی کمپنی کے جینی ٹوریل اسٹاف سے ہے جسے مبینہ طورپرپہلے بھی اسپتال سے نکالا جا چکا ہے
اسپتال انتظامیہ نے موقف دیا کہ معاملہ پرانکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے ای سی جی پر ورک لوڈ کے باعث بسا اوقات ہیلپر کو ٹیکنیشن کیساتھ لگایا جاتا ہے