کراچی ۔۔۔ اداکارہ حمیرا اصغر کی دل دہلادینے والی موت کے بعد تنہا رہنے والی پاکستانی اداکاروں کو اپنی فکر پڑ گئی ۔ حمیرا کی کئی ماہ بعد لاش ملنے کے بعد شوبز انڈسٹری سکتے میں ہے۔۔ فیملی سے دور رہنے والی ادکاراوں نے رابطے میں رہنے کیلئے ایک ایسا واٹس ایپ گروپ بنالیا جس میں روزانہ کی بنیاد پر ایک دوسری کی خیر خبر معلوم ہوتی ہے ۔
اداکارہ طوبیٰ انور نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ حمیرا کی موت کے بعد تنہا رہنے والی اداکاراؤں کی حفاظت اور ان سے رابطے میں رہنے کے لیے واٹس ایپ پر گروپ بنا لیا گیا۔
طوبیٰ انور نے واٹس گروپ میں ان تمام اداکاراؤں کو ایڈ کیا گیا ہے جو کراچی میں تنہا یا خاندان کے بغیر رہتی ہیں۔ گروپ کے ضوابط کے تحت تنہا یا اہل خانہ کے بغیر کراچی میں رہنے والی اداکاراؤں کی ہفتہ وار اٹینڈس چیک کی جائے گی جبکہ انہیں ذہنی صحت سمیت مالی مشکلات کے حوالے سے بھی مدد فراہم کی جائے گی۔ طوبی کا کہنا تھا کہ وہ اداکارائیں پریشان ہیں، جو کراچی میں تنہا رہتی ہیں۔
خیال رہے کہ کراچی میں درجنوں اداکارائیں اور اداکار اہل خانہ کے بغیر رہتے ہیں، جس میں سے متعدد اداکار ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہیں، تاہم بہت سارے اداکار تنہا بھی رہتے ہیں۔نہ صرف شوبز بلکہ میڈیا انڈسٹری سے لے کر دوسرے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکیاں، خواتین اور لڑکے بھی کراچی جیسے بڑے شہر میں تنہا رہتے ہیں۔