
دارالامان میں بھی سکون نہیں ، کہاں جائیں متاثرہ خواتین۔۔؟؟؟
ایبٹ آباد ۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں دارالامان میں قیام پذیر خاتون نے انتظامیہ پر سنگین الزامات لگادیئے ۔
تفصیلات کے مطابق دارالامان میں بھی متاثرہ خواتین کی عزتوں سے کھیلنے کا کھیل شروع ہوگیا ۔ ایبٹ آباد میں قائم دارالامان میں قیام پذیر خاتون نے انتظامیہ پر تشدد کرنے کا الزام لگادیا ۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون کو قابو کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اس دوران خاتون کہہ رہی ہے یہاں میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے مجھ پر تشدد کیا گیا
واقعہ کی ویڈیو دیکھیے۔۔۔
https://www.facebook.com/61558673023049/videos/4022934294632030
پولیس کی موجود گی میں جب خاتون سے یہ سوال پوچھا گیا کہ کس نے ان کے ساتھ زیادتی کی تو وہ کہتی ہیں یہی لوگ ہیں یہاں زنا کاری ہورہی ہے میرے ساتھ بھی ظلم ہوا ۔۔