
نئی انرجی وہیکل لیوی کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری
ایف بی آر نے پٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں پر نئی انرجی وہیکل لیوی کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق، مقصد صارفین کو الیکٹرک گاڑیوں کی جانب راغب کرنا اور پٹرول و ڈیزل والی گاڑیوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں پر نئی انرجی وہیکل لیوی کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کا مقصد عوام کو الیکٹرک گاڑیوں کی جانب راغب کرنا اور روایتی ایندھن پر چلنے والی گاڑیوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 1300 سی سی سے کم انجن والی مقامی اور درآمدی گاڑیوں پر ایک فیصد لیوی عائد کی گئی ہے، 1300 سی سی سے 1800 سی سی تک کی گاڑیوں پر دو فیصد انرجی وہیکل لیوی لاگو ہوگی۔ اس کے علاوہ 1800 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر تین فیصد لیوی نافذ کی جائے گی۔۔
ایف بی آر کے مطابق، پاکستان میں تیار یا اسمبلڈ گاڑیوں پر لیوی مینوفیکچرر ادا کرے گا، جبکہ درآمدی گاڑیوں کی صورت میں لیوی کی ادائیگی متعلقہ خریدار کی ذمہ داری ہوگی۔۔