وفاقی حکومت کے مزید چینی درآمد کرنے کے اقدامات جاری
حکومتی دعوؤں،درآمدات کی اجازت اور قیمتوں کے تعین کے باوجود چینی کی قیمت دو سو روپے فی کلو تک برقرار ہے،شہر قائد، شہر اقتدار اور راولپنڈی کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت 188 روپے 4 پیسے فی کلو پر آ گئی ہے،جو کہ گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں 40 پیسے فی کلو کی معمولی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی کی قیمت سب سے زیادہ ہے 200 روپے فی کلوتک ہے۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت 147 روپے 18 پیسے فی کلو تھی جس کے مقابلے میں موجودہ اوسط قیمت میں تقریبا41 روپے فی کلو کا اضافہ بنتا ہے-
چند روز قبل وفاقی حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ملک میں چینی کی ایکس مل قیمت ایک ماہ کے لیے165 روپے فی کلو مقرر کرنے پر اتفاق کیا تھا اور حکومت اس کا باضابطہ اعلان بھی کرچکی ہے