
اسلام آباد کے سیدپور گاوں میں برساتی نالہ بپھر گیا
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث سیدپور ویلج میں برساتی نالے بپھر گئے اور سیدپور میں برساتی نالے میں گاڑیاں بھی بہنے لگیں۔ برساتی نالوں کا پانی پلوں کے اوپر سے بہنے لگا،
برساتی نالے پر بنائی گئی غیر قانونی تعمیرات کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔ فطرت کے اس ایکشن کو دیکھ کر لوگ بھی خوف زدہ ہوگئے۔ بدقسمتی سے وطن عزیز میں جو کام انتظامیہ اور حکومتی نہیں کرپاتی ہیں وہ بارش سیلاب اور ندی نالے اور دریاخود کرتے ہیں اسلام آباد کے سید پور گاوں میں بھی برساتی نالے کو انتظامیہ واوگزار نہیں کراسکی تو آج بارش اور پانی نے خود ۔۔سو موٹو ۔۔ لے لیا ۔۔۔
وفاقی کابینہ پر توہین عدالت لگ گئی
دوسری طرف سیلاب کے ازخود ایکشن کے بعد اسلام آباد کی انتظامیہ بھی جاگ گئی ۔ ترجمان کا کہنا ہے بارش رکنے کے بعد غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کیا جائے گا، دوران بارش سینیٹشن ٹیمز کی جانب سے نکاسی آب کا عمل بھی جاری ہے،سید پور میں قائم تجاوزات کی وجہ سے پانی نشیبی ایریاز میں کھڑا بھی ہوا، تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا،