
جیسمین منظور کے اپنے شوہر پر سنگین الزامات کے بعد سعد رفیق کی موجودہ اہلیہ منظر عام پر اگئی
مشہور ٹی وی اینکر جیسمین منظور کے تشدد اور الزامات کے بعد سعد رفیق کی ایک اور بیوی بھی منظر عام پر آگئی ۔ جیسمیمن کے سابق شوہر کی موجودہ اہلیہ انعم حسن نے خاتون اینکر کے الزامات اور تشدد زدہ تصاویر کا پوسٹم مارٹم کرڈالا ۔۔
حال ہی میں انعم حسن نے انکشاف کیا ہے کہ جیسمین منظور نے دوہزار انیس میں ان کے شوہر سعد رفیق سے تیسری شادی کی شادی کے وقت سعد رفیق ستائیس سال اور جیسمین منظور سینتالیس سال کی تھی۔۔ یہ شادی چار سال چلی، اس شادی سے ان کے کوئی بچے نہیں ہیں۔
ارشاد بھٹی کے ساتھ ویلاگ میں انعم حسن نے کہا ہے کہ سعد اور جیسمیمن کی لومیرج تھی۔ سعد رفیق کو ٹریپ کیا گیا۔ کیوں کہ سعد رفیق ایک معروف بزنس مین کے بیٹے تھے۔ جیسمین سے شادی کی وجہ سے ان کے والد نے عاق کردیا۔
انعم حسن نےبتایا کہ سعد رفیق سے ان کی دوسری شادی ہے، پہلی شادی سے خلع لیا تھا جس سے میرے تین بچے ہیں۔۔ائرفورس میں اسکواڈرن لیڈر تھی اور میڈیکل گراؤنڈز پر ریٹائرمنٹ لی ہے۔
انعم حسن نے انکشاف کیا ہے کہ جیسمین منظور نے اپنی آنکھ پر زخم کی جو پکچر شیئر کی وہ ان کی نہیں بلکہ احسان خالد کی اہلیہ کی ہے،جبکہ دیگر تصاویر ان کی سرجری کے وقت کی ہے۔ ایکس اکاؤنٹ پر گروک نے اسے کلیئر کیا کہ یہ تصویر جیسمین کی نہیں۔۔ان کے ساتھ کوئی زیادتی کوئی تشدد نہیں ہوا، وہ پراپیگنڈا کررہی ہے
یاد رہے حال ہی میں جیسمین منظور نے سوشل میڈیا پر تشدد کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے شوہر سعد رفیق پر سنگین الزامات لگائے تھے ۔انہوں نے سعد کی اہلیہ پر نکاح پر نکاح کرنے کا بھی الزامات لگائے تھے ۔ خاتون اینکر نے کئی وی لاگز میں بھی شوہر پر تشدد کےالزامات کے علاوہ بھتہ لینے اور فراڈ کے الزامات لگائے تھے ۔