
آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کے لیے جامع منصوبہ بندی پر اتفاق
اسلام آباد ،،،وزیرِ اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت وزیراعظم پاکستان سردار یاسر الیاس نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں سیاحت کے فروغ اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر گفتگو کی۔
دونوں نے آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کے لیے جامع منصوبہ بندی پر اتفاق کیا اور اندرون و بیرون ملک سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے پر زوردیا گیا،آزاد کشمیر کی سیاحت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر اعظم نے مربوط حکمتِ عملی اور مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ سیاحت سے معیشت اور روزگار میں بہتری ممکن ہے۔