روچی گجر ان ایکشن ،اداکارہ نے موقعہ پر کام کردیا
فلم دنیا میں پروڈیو سر یا ڈائریکٹر کو مائی باپ سمجھا جاتا ہے اور کوئی اداکار یا اداکارہ مائی باپ کے سامنے اف تک نہیں کرتا ۔ لیکن وقت کی گردش سے حالات ایک جیسے نہیں رہتے ہیں ۔
اب پروڈیوسرز کو جوتے بھی پڑنے لگے ۔ حال ہی میں بھارتی اداکارہ روچی گجر نے پیسے نہ دینے پر اپنے پروڈیوسر اور اداکار مان سنگھ کو چپل دے ماری۔
اداکارہ روچی گجر نے ممبئی کے ایک سینما گھر میں شدید ہنگامہ کھڑا کر دیا، انہوں نے فلم سو لانگ ویلی کی خصوصی نمائش کے دوران ہدایت کار و اداکار مان سنگھ پر چپل سے حملہ کر دیا،
جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ واقعہ اداکارہ اور پروڈسر کے درمیان جاری مالی تنازع کے تناظر میں پیش آیا،