
شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا
تھانہ نیلور کی حدود میں ایک افسوسناک واقعے میں شوہر نے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ واقعہ ارسلان ٹاؤن کے قریب چھپراں گاؤں میں پیش آیا، جہاں گھریلو جھگڑے کے دوران ملزم نے ڈنڈوں کے وار سے اپنی بیوی کی جان لے لی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت مریم بی بی کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ ملزم شہزاد کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا ہے اور مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ اصل محرکات سامنے لائے جا سکیں۔