ھزاع انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اسلام آباد نےپاکستان کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے چین کی کمپنی شانسی شنڈنگ کے ساتھ ایک اہم معاہدہ کرلیا ۔
ھزاع انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اسلام آباد نےپاکستان کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے چین کی کمپنی شانسی شنڈنگ کے ساتھ ایک اہم معاہدہ کرلیا ۔
یہ تاریخی معاہدہ بیجنگ میں ایک تقریب کے دوران طے پایا اور فریقین نے دستخط کیے ۔ تقریب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے۔ اس تعاون کا مقصد پیشہ ورانہ، فنی اور تکنیکی تربیت کو فروغ دینا ہے تاکہ پاکستان کے نوجوان ایسے ہنر حاصل کریں جو مستقبل کی صنعتوں کی ضروریات کے مطابق ہوں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے تقریب میں اس اقدام کی اہمیت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک سی پیک کے ذریعہ آنے والے سالوں میں تقریباً ایک لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ ہمیں ضروری ہے کہ فوراً ایسی استعداد کار پیدا کی جائے جو جدید صنعتوں کی مانگ کو پورا کر سکے۔ انہوں اس شراکت داری کی تبدیلی بخش صلاحیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ یہ پاکستان اور چین دونوں کی مشترکہ حکمت عملی کے عین مطابق ہے، جو نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو ملک کی پائیدار معاشی ترقی میں تبدیل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

ھزاع انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور شانسی شنڈنگ انٹرنیشنل لمیٹڈ کے درمیان یہ معاہدہ مندرجہ ذیل اہم شعبوں میں تعاون کے مضبوط ڈھانچے کا قیام کرتا ہے۔
صنعت کی ضروریات کے مطابق پیشہ ورانہ، فنی اور تکنیکی تربیتی پروگرام
تکنیکی جدت اور بہترین طریقہ کار کی منتقلی
طلبہ اور فیکلٹی کی تبادلہ کاری پروگرامز جو ثقافتی اور تعلیمی تبادلوں کو فروغ دیں
چینی آجران کی ملکی و بین الاقوامی سطح پر مانگ کے مطابق ہنر مند افرادی قوت کی پائیدار فراہمی
یہ شراکت داری پاکستان کی ہیومن کیپیٹل ڈیولپمنٹ کو بڑھاوا دے گی اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے، ٹیکنالوجی کی منتقلی، اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے راہیں کھولے گی۔
ھزاع انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اسلام آباد تکنیکی و فنی تعلیم میں جدت اور معیار کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور اگلی نسل کو اس قابل بنانے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے کہ وہ پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی اور سی پیک (CPEC) و بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (BRI) کے وسیع اہداف کے لیے موثر کردار ادا کرسکے، جیسا کہ ” اڑان پاکستان” پروگرام کے تحت طے پایا ہے۔