
انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد کے حکم کے آفٹر شاکس۔۔۔ الیکشن کمیشن نے عمر ایوب ، شبلی فراز سمیت پی ٹی آئی کے 9 ارکان پارلیمنٹ کو نااہل قرار دے دیا۔۔ صاحبزادہ حامد رضا ، زرتاج گل ، جنید افضل ، رائے حسن ، رائے مرتضی بھی آرٹیکل ترسٹھ ون ایچ کے تحت نااہل قرار۔ کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ان کی سیٹیں بھی خالی قرار دی ہیں ۔۔ نااہل ہونے والوں میں 5 ارکان قومی اسمبلی ،1 سینیٹر اور 3 ارکان پنجاب اسمبلی شامل ہیں۔
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، زرتاج گل اور جنید افضل ساہی کو آرٹیکل ترسٹھ ون ایچ کے تحت نا اہل کیا گیا
الیکشن کمیشن نے رائے حسن نواز، رائے مرتضی اقبال ، رائے حیدر علی، انصر اقبال کو نااہل قرار دیا، ان ارکان کی نا اہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق ان کی سیٹیں خالی قرار دی گئیں۔
عمر ایوب کو این اے 18 ہری پور، رائے حیدر علی کو این اے 96 فیصل آباد، صاحبزادہ حامد رضا کو این اے 104 فیصل آباد، رائے حسن نواز کو این اے 143 ساہیوال، زرتاج گل کو این اے 185، انصر اقبال کو پی پی 73 سرگودھا، جنید افضل ساہی کو پی پی 98 فیصل آباد اور رائے مرتضیٰ اقبال کو پی پی 203 ساہیوال سے نااہل قرار دیا گیا ہے الیکشن کمیشن نے انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد کے حکم پر سیٹیں خالی قرار دیں۔