
INSO 2025 میں پاکستان کی شاندار کارکردگی: 1 گولڈ، 1 سلور اور 2 برانز میڈلز حاصل
اسلام آباد ۔۔۔
نیوکلئیر سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں، پاکستان نے ایک بار پھر عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا۔ پاکستانی طلباء نے دوسری بین الاقوامی نیوکلیئر سائنس اولمپياد میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئےایک گولڈ، ایک سلور اوردو برانز میڈلز جیت لیے ۔

یہ مقابلے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے زیر اہتمام ملائیشیا میں 30 جولائی سے 5 اگست تک منعقد ہوئے۔ مقابلے میں جاپان، سنگاپور، ملائیشیا، انڈونیشیا، ترکی، سعودی عرب، قطر سمیت انیس ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔۔
گولڈ میڈل محمد طیب بخاری نے جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ۔ میڈلز جیتنے والوں مِں عمار اسد وڑائچ،رواح جاوید، اورتطہیر آئمہ نقوی شامل ہیں۔
برانز میڈل اپنے نام کرنے والی رواح جاوید بارہویں جماعت کی طالبہ ہے اور صدیق پبلک سکول میں زیر تعلیم ہے ۔ ان کے والد کا تعلق کشمیرسے ہے۔ عالمی مقابلے میں بڑا اعزاز حاصل کرنے پر رواح جاوید انتہائی خوش ہیں ۔ کشمیری کیمونٹی نے بھی رواح جاوید کی اس کامیابی کو بہت سراہا اور طالبہ کو اپنا فخر قرار دے دیا ۔
بین الاقوامی نیوکلیئر سائنس اولمپياد میں یہ کامیابی پاکستان کی سائنسی و تعلیمی صلاحیتوں اور عالمی منظرنامے پر اس کے بڑھتے ہوئے کردار کی روشن علامت ہے۔