
شکر گڑھ میں درند صفت انسان کو بڑی سزا مل گئی
قصور اور ملتان کے بعد شکر گڑھ میں راہ چلتی خاتون سے نازیبا حرکت کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک خاتون گلی میں سے جارہی تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص نے ایک کے جسم کو چھوا ۔
سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہونے والی فوٹیج میں خاتون اورمرد صاف نظر آتےہیں ۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کی اور ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔
بتایا جارہا ہے کہ راہ چلتی خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کے بھی نیفے میں پسٹل چل گیا، جسے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا
اس سے پہلے قصور اور ملتان میں ایسے واقعات پیش آئے تھے جن کے ملزمان کو بھی اسی طرح زخمی حالت میں پکڑا گیا تھا ۔