راولپنڈی میں غیرت کے نام پر لرزہ خیز واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے بیک وقت اپنے گھر کے تین افراد کو قتل کر دیا جبکہ ایک بچے کو شدید زخمی کر دیا۔
راولپنڈی میں غیرت کے نام پر لرزہ خیز واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے بیک وقت اپنے گھر کے تین افراد کو قتل کر دیا جبکہ ایک بچے کو شدید زخمی کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے پہلے ترامڑی چوک پر اپنے والد اور چھوٹی بہن کو فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا، جس کے بعد اڈیالہ روڈ پر جا کر بڑی بہن کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقعے میں ملزم نے کم سن بھانجے کو بھی زخمی کر دیا، جو تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔
تحقیقات کے مطابق ملزم کو رنج تھا کہ بڑی بہن، 35 سالہ انجم زاراء، نے تین سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔ مقتولہ کا ڈیڑھ سال کا بیٹا بھی ہے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔