
نادین ایوب حسن کے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
ستائیس سالہ نادین ایوب اس سال تاریخ رقم کرنے جارہی ہے ۔ وہ پہلی بار فلسطین کی نمائندگی کرتے ہوئے مس یونیورس مقابلے میں حصہ لیں گی۔
نادین ایوب کو سال 2022 میں مس فلسطین کا تاج پہنایا گیا تھا اور اب وہ 21 نومبر کو تھائی لینڈ کے شہر پاک کریٹ میں اس عالمی مقابلے کے اسٹیج پر جلوہ گر ہوں گی۔
یہ پہلا موقع ہوگا جب 1952 سے شروع ہونے والے اس عالمی مقابلہ حسن میں فلسطین اپنی نمائندگی پیش کرے گا۔
اس حوالے سے نادین ایوب کا کہنا ہے کہ میں نہایت خوش اور پُرجوش ہوں اس لیے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ’مس یونیورس فلسطین‘‘ دنیا کے اسٹیج پر جلوہ گر ہورہی ہے
نادین کی ایک دوست کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک مقابلہ نہیں، یہ ایک پیغام ہے کہ فلسطین صرف زندہ نہیں بلکہ روشن ہے۔ ہماری روشنی، ہماری شان اور ہماری پہچان پوری دنیا کے سامنے جگمگائے گی۔