سیلاب کی وجہ محکمہ موسمیات کی غلط پیش گوئیاں ہیں
ڈیرہ اسماعیل خان ۔۔ کاشف نوید
ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے عوامی تحفظ کے پیش نظر دفعہ 144 کا نفاذ کرکے دریاؤں اور ندی نالوں میں نہانے، کشتی رانی کرنے اور دریا کنارے تفریحی مقامات کا رخ کرنے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کی ہدایات کے مطابق ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے دریا کے کنارے آباد علاقوں کو خالی کرایا جا رہا ہے اور عوام کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے سلسلے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ دفعہ 144 کی پاسداری یقینی بنائیں اور اپنی جانوں کے تحفظ کے لئے دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب جانے اور نہانے سے گریز کریں اور بلا ضرورت کشتی رانی سے گریز کریں۔ ساتھ ساتھ دریا کنارے واقع تفریحی مقامات پر جانے سے بھی گریز کریں۔