
اسلام آباد ۔۔وصی شاہ
ورلڈ ماسٹرز اور ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ آئندہ برس فروری میں اسلام آباد میں منعقد ہوگی،
حکومت نے ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کوایونٹ کے انعقاد کے حوالے سے گرین سگنل دے دیا،، پاکستان اسپورٹس بورڈ نے این او سی بھی جاری کردیا۔۔۔ پاکستان ماسٹرز ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر ارشد خان نے ایونٹس کو بنیان المرصوص معرکہ حق کے نام کردیا۔۔
انہوں نے کہا ہے کہ چیمپئن شپ میں پچاس ممالک کے پانچ سو سے زائد مرد و خواتین ویٹ لفٹرز شرکت کریں گے۔۔ حکومت کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی پر شکرگزار ہیں،، ورلڈ اور ایشین ماسٹرز ایونٹ کی میزبانی پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ہوگا۔۔