
آسلام آباد ۔۔
چیرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی و سابق امیدوار نیشنل اسمبلی حلقہ این اے 48 خاقان وحید خواجہ نے آزاد کشمیر کے علاقہ راولاکوٹ سویٹ ہوم و آغوش کا دورہ کیا اس موقع پر خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ جس کے لیے یہ کائنات بناہی آقا دوجہاں جب پیدا ھوئے تو یتیم پیدا ہوئے اور نبیوں کے سردار بنے کاش اگر ہم یہ سمجھیں کہ یتیم کی کفالت کرنا کتنا بڑا اجر عظیم ھے تو جسطرح ہم اپنے بال بچوں کی دیکھ بھال تعلیم و تربیت کرتے ہیں اس سے بھی بڑھ چڑھ کے ایک یتیم کی پرورش کریں
انہوں نے کہا ہے کہ علمائے کرام سے درخواست کرتا ھوں کہ ہر جمعے کے خطبے کے دوران یتیم کی کفالت اور اسلامی اقدار کے حوالے سے نوجوان نسل کو اسلامی طرز زندگی سے روشناس کراہیں تاکہ مملکت خداداد صحیع معنوں میں ایک اسلامی ریاست کا تصور ہیش کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری امت مسلمہ اسی لیے انتشار زلت رسواہی کا شکار ھے کہ ہم نے اسلامی اقدار کو چھوڑ کر مغرب کے آقاوں کے پیچھے پڑھ گئے۔ مغربی آقاوں نے قرآن کامطالعہ کیا تو عمر لا نافذ کر دیا اور ہم لوگ آج بھی قاصہ لے کر ان کے در پر بھیک مانگنے جاتے ہیں۔
خاقان وحید خواجہ نے کہا جس طرح راولاکوٹ میں مخیر حضرات کی دلچسپی سے یہ ادارے چل رھے ہیں وہ سب مبارکباد کے مستحق ہیں یہی آخرت کی کماہی ھے میں بھی ان مخیر حضرات کے شانہ بشانہ ان کی تعلیم و تربیت اور خاص کر کے صحت کے حوالے سے ہر ممکن مدد کروں گا آخر میں خاقان وحید خواجہ آغوش اور سویٹ ہوم کے بچوں سے ملے ۔