
پیرودھائی سے سی سی ٹی وی کیمرے چوری ہو گئے
راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں نصب سیف سٹی کے دو کیمرے نامعلوم چور چرا کر لے گئے۔ ملزمان کیمروں کے ساتھ یو پی ایس اور دو میموری کارڈ لے گئے۔۔۔۔
شیخ رشید پلی کے قریب سے چوری پرپولیس نے سیف سٹی پراجیکٹ کے ملازم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے پول پر نصب کیمرے جی ایس ٹو اور جی ایس تھری چرا لیے۔
چوری شدہ سامان میں کیمرے کی مالیت 1 لاکھ 70 ہزار روپےجبکہ یو پی ایس کی مالیت ہزار روپےبتائی گئی ہے۔ مقدمے کے مطابق اسی جگہ سے اس سے قبل بھی دو کیمرے چوری ہو چکے ہیں جن کی ایف آئی آر درج ہے۔
پولیس نے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔