
مسیحی برادری کی جانب سے جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائیہ تقریب
اسلام آباد ۔۔۔۔خیبرپختونخواہ میں سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں پر ہر پاکستانی دکھی اور غم زدہ ہے۔ اسلام آباد کی مسیحی برادری بھی آفت میں جاں بحق ، لاپتہ اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہیں ۔ اسلام آباد میں مسیحی برادری نےکلاوڈ برسٹ سے جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار ہمدری کی ۔
اسلام آباد میں مسیحی برادری کی جانب سے جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا پیپلز پارٹی کی مینارٹی ونگ اسلام آباد کی وائس چیئرمین عذرا غوری اورسینئر سیاستدان جے سالک کی اہلیہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اس موقعہ پر شرکا نے شمعیں روشن کرکے جان بحق افراد کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ عذرا غوری کا کہنا تھا کہ آفات سے ہونے والی اموات اور مالی نقصان پر ہر دل دکھی ہے ۔ سیلاب میں جاں بحق اور دیگر متاثرین کے دکھ میں شریک ہیں ۔ مسیحی برادری متاثرین کے دکھ میں برابر شریک ہیں