
اسلام آباد ۔۔۔۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیرت کے نام پر ہونے والی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ۔ شہر اقتدار میں غیرت کے نام پر ایک اور قتل کی واردات رپورٹ ہوگئی جس کے بعد دو میں ہونے والا یہ تیسرا واقعہ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ شمس کالونی کے علاقے میں بھائی نے بہن کو قتل کر دیا۔ ملزم واردات کے بعد والد کی مدد سے فرار ہوگیا۔ ملزم کی شناخت عادل حسین کے نام سے ہوئی۔ عادل حسین سی ڈی اے کا سابقہ ملازم ہے۔
ذرائع کے مطابق مقتولہ اپنی مرضی کے مطابق شادی کرنا چاہتی تھی۔ اسی وجہ سے گھر میں جھگڑا ہواتو بھائی نے بہن کو قتل کر دیا۔ ملزم نے مقتولہ کے سر میں گولی ماری جس سے وہ جاں بحق ہوگئی
یاد رہے اس سے پہلے اسی مہینے میں ایک نوجوان نے اپنی دو بہنوں اور والد کو قتل کیا تھا ۔ ملزم کو پولیس نے گرفتا کرلیا ۔۔ اس سے پہلے سدرہ نامی خاتون کو اپنے شوہر اور سسر سمیت دیگر اہلخانہ نے جرگے کے حکم پر موت کی نیند سلادیا تھا ۔