
اسلام آباد ،۔۔۔ ڈیموکریٹک فریڈم فرنٹ کے وائس چیئرمین عبدالمجید میر نے نئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ایجنسی ایس آئی اے کی طرف سے مقبوضہ کشمری میں جماعت اسلامی کی جائیدادیں غیر قانونی طور پر ضبط کرنے اور فلاح عام ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلنے والی سکولوں کو سرکاری تحویل میں لینے کی بھرپور مزمت کرتے ہوئے کہا بھارت تعلیم کو نفرت انگیز سیاست سے دور رکھیں اور کشمیری طلبا کے تعلیمی مستقبل سے کھیلنا بند کریں ۔
انہوں نے کہا ایف اے ٹی مکمل طور پر تعلیم سے جڑی ہوئی تنظیم ہے اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ۔یہ بورڈ آف سکول ایجوکیشن کے سیلیبس کے مطابق منظور شدہ پرائیویٹ سکول ہیں اسی قانون پر عمل پیرا ہیں جس سے دوسرے سکول ہیں ۔ایک لاکھ سے زائد بچوں کو ان سکولوں میں تعلیم دی جاتی ہے ۔ بند کرنے یا سرکاری تحویل میں لینے کی کوئی بھی کوشش تعلیمی شعبے کو متاثر کرے گی جس سے موجودہ تعلمی بحران مزید گھمبیر ہو جائے گا ۔
انہوں نے کہا بھارت تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کے لیے ہر قسم کے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔ کشمیری عوام حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد کواس کے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے