
ثنا جاوید اور شعیب ملک امریکہ میں ہونے والے ایونٹ میں ایک ساتھ
نیویارک ۔۔۔
کب کے بچھڑے ہوئے ہم آج کہاں آکے ملے ۔ کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کو ایک بار پھر ساتھ ساتھ دیکھا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ہونے والے ستاروں کے ایک میلے میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا ۔ ایونٹ کی وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک اور ثنا ایک سوفے پر براجماں ہیں اور شعیب ملک بلے پر کچھ تحریر کررہے ہیں جسے ثنا انتہائی انہماک سے دیکھ رہی ہے ۔ ایونٹ میں دونوں کی اور بھی مشترکہ تصاویر ہیں ۔،
یاد رہے شعیب ملک نے بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو طلاق دیکر پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کی تھی جو زیادہ دیر نہ چل سکی ۔
وائرل ہونے والی ان تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے اپنے اپنے انداز اور اپنی سوچ کے مطابق کیمنٹس کیے ،۔ بعض نے لکھا کہیں آگ لگی ہیں ، کیا پرانی محبت پھر جاگ تو نہیں رہی ہے ۔ کیا کوئی خلش باقی ہے ۔