
مظفرآباد ۔۔۔ متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نےمعرکہ ہائیگام سوپور کے شہداء کو خراج عقیدیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا نے اپنی جانوں کا نذرانہ اسلام و ازادی کیلئے پیش کرکے جو باب رقم کیا وہ تاریخ کا سنہری باب ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تعزیتی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ہے۔انہوں نے ناظم تعلیم وتربیت شہید محمد سلیم ،شہید رفیق حسین ، ایریا کمانڈرشہید یعقوب سجاد،شہید بشارت اور شہید بلال کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ عظیم شہداتھے۔حزب المجاہدین کے ان عظیم سپوتوں نے بھارتی افواج کے خلاف24 اگست1992 میں جانفشانی سے لڑ کر معرکہ ہائیگام سوپور کے دوران اسلام و تحریک آزادی کیلئے اپنا قیمتی لہو نچھاور کرکے جو داستان عزیمت لکھ ڈالی وہ آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے۔
سید صلاح الدین احمد نے کہا شہید کمانڈر محمد سلیم کو اللہ رب العزت نے خداداداورقائدانہ صلاحیتیوں سے نوازا تھا،اس بلند کردارمجاہدفی سبیل اللہ نے راہ حق میں جس دلیری و جانبازی کا مظاہرہ کیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔وہ بیک وقت حزب المجاہدین کے انٹلیجنس ونگ کے سربراہ بھی تھے اور انہوں نے بحیثیت نا ظم اعلی تعلیم و تربیت اپنی ذمہ داریوں کے دوران کارہائے نمایاں انجام دئیے،تعزیرات حزب المجاہدین ترتیب دیئے، تنظیم سے وابستہ مجاہدین کیلئے ایک نصاب ترتیب دے دیا۔
سید صلاح الدین احمد نے اس علم و عمل کے پیکر کے کردار کی سراہانہ کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈر محمد سلیم ایک ایسی شخصیت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے کہ ان کے فیض سے سینکڑوں چراغِ علم روشن ہوئے، بحیثیت استاد بھی اس سلیم الفطرت مجاہد نے شاہینوں کو شہبازی کا درس دیا اور خود بھی اس کا عملی نمونہ ثابت ہوئے۔ بحیثیت ناظم اعلی انہوں نے پورے خطہ جموں و کشمیر کے مجاہدین کو دینی فکر فراہم کرنے کیساتھ ساتھ انہیں منظم کرنے میں جو کلیدی کردار ادا کیا اس کی نظیر کم ہی ملتی ہے۔وہ عسکری صلاحیتوں کے لحاظ سے بھی ماہر کمانڈرر ثابت ہوئے ۔پھارتی افواج کے خلاف انہوں نے کئی یاد گارتیر بہدف عسکری کارروائیاں کیں جن میں دشمن کوبھاری جانی و مالی نقصان سے دوچارہوناپڑا۔ ان شہدا کی لازوال قربانیوں کی لاج رکھتے ہوئے جدوجہد زادی کو اپنے منطقی انجام تک ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر شہداء ہائیگام سمیت تحریک آزادی کشمیر کے تمام شہدا ء کیلئے بلندی درجات کی دعا بھی کی گئی۔