
ایبٹ آبادمیں ڈیمپر کی ٹکر سے معصوم زندگیاں بجھ گئیں
ایبٹ آباد میں لیڈی گارڈن کے قریب پیش آنے والے افسوسناک حادثے نے ہر دل کو غمزدہ کر دیا۔ ایک تیز رفتار ڈمپر نے سڑک عبور کرتے اسکول کے آٹھ بچوں کو کچل ڈالا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تین بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جن میں دو معصوم بچے اور ایک ننھی بچی شامل ہیں، جبکہ پانچ بچے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔
یہ حادثہ ایف بی آر آفس کے ساتھ لیڈی گارڈن کے سامنے اس وقت پیش آیا جب کنٹونمنٹ بورڈ اسکول کے بچے محفل میلاد کی تیاری کے بعد گھروں کو لوٹنے کے لیے سڑک پار کر رہے تھے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور میڈیکل ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔
آج صبح یہ معصوم بچے معمول کے مطابق خوشی خوشی اسکول کے لیے نکلے تھے۔ ماؤں سے ضد، جمعہ کی جلدی چھٹی اور آنے والے دو دن کی تعطیلات کا خواب ان کی آنکھوں میں سجا ہوا تھا۔ لیکن ایک لمحے کی بے احتیاطی اور ڈمپر کی خوفناک ٹکر نے نہ صرف ان کے ننھے وجود چھین لیے بلکہ والدین کو عمر بھر کی نہ ختم ہونے والی اذیت دے دی۔
وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ ، میاں بیوی سمیت 5 افراد جاں بحق
ان بچوں کے نازک خواب، مسکراہٹیں اور معصوم خوشیاں لمحوں میں رخصت ہوگئیں۔ حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی کیفیت ہے اور والدین کی آنکھیں اشکبار ہیں۔