
امریکی صدر کوروس ،بھارت اور چین کی شراکت داری کھٹکنے لگی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو تاریک ترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے بظاہر لگ رہا ہے کہ بھارت اورروس چین کی نذر ہوچکے ہیں۔۔
اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر پیغام میں امریکی صدر نے چین روس اور بھارت کے درمیان بڑھتی قربت پر مایوسی کا اظہار کیا۔۔ ساتھ ہی تینوں ممالک کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔۔ کہا کہ وہ امید کرتے ہیں یہ ممالک کےلئے مستقبل تابناک ہو۔۔
یہ پیغام ایسے موقع پر آیا ہے کچھ روز قبل ہی روس اور بھارت کے سربراہان مملکت نے چینی صدر شی چن پنگ سے ملاقات کی ۔۔