
کراچی سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی موت
کیل ۔۔۔آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے علاقے شنڈاس میں سیاحوں کی گاڑی المناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ایک کمسن بچی زخمی ہو گئی۔
کراچی کی فیملی جو تاؤبٹ سیر کو نکلے تھے ۔ شنڈداس کے مقام پر گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔ حادثے میں ڈاکٹر ذیشان شاہد اور ان کی بیگم جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی شیر خوار بچی معجزاتی طور پر بچ گئی ۔ گاڑی کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھی موقع پر جانبحق ہو گئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ شنڈاس کے مقام پر پیش آیا، جو سڑک کی خستہ حالی کے باعث پیش آیا۔ گاڑی میں ڈرائیور سمیت 6 افراد سوار تھے۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو اے ڈی ایس ہلمت منتقل کر دیا گیا ہے۔