
سمعیہ حجاب کروڑوں روپےغبن کر گئی
اسلام آباد میں جاری سمیعہ حجاب کیس کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم حسن زاہد نے تفتیش کے دوران کئی انکشافات کیے ہیں جن میں سمیعہ حجاب کی رہائش، تعلقات اور مالی معاملات شامل ہیں۔
ملزم کے بیان کے مطابق سمیعہ حجاب کا تعلق چکوال سے ہے۔ چند سال قبل وہ راولپنڈی کی سکس روڈ پر ایک گرلز ہاسٹل میں مقیم رہی، بعدازاں اسلام آباد کے سیکٹر ای-11 میں اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ مختلف کرائے کے گھروں میں رہائش پذیر رہی۔
ذرائع کے مطابق حسن زاہد نے آٹھ ماہ قبل سیمیا سے تعلقات قائم کیے اور اس دوران اس کے تمام اخراجات بشمول کرایہ، گاڑی، یوٹیلٹی بلز اور دیگر ضروریات پوری کرتا رہا۔ ملزم نے دعویٰ کیا کہ سیمیا مہنگے نشے کی عادی تھی جس پر لاکھوں روپے خرچ ہوتے تھے۔ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب حسن نے سیمیا کے فون پر کسی اور شخص کا پیغام دیکھا۔ بعدازاں دونوں کے درمیان 50 لاکھ روپے کے مالی لین دین پر بھی جھگڑا بڑھ گیا۔
حسن زاہد کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ لگژری گاڑیوں کی خرید و فروخت کے کاروبار سے منسلک ہے جبکہ اس کا بھائی بیرون ملک مقیم ہے۔ ذرائع کے مطابق حسن اکثر گاڑیوں کی فروخت سے حاصل شدہ رقم سیمیا کے پاس رکھواتا تھا۔
دوسری جانب سمیعہ حجاب کا کہنا ہے کہ حسن زاہد ایک فراڈ ہے جو جعلی کاروبار چلاتا ہے۔ اس کے مطابق حسن کئی ماہ سے اس کے پیسوں پر گزارا کر رہا تھا اور شادی کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا۔ انکار پر اس نے قتل کی دھمکیاں دیں اور اغوا کی کوشش بھی کی۔
پولیس کے مطابق حسن زاہد جسمانی ریمانڈ پر ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ تفتیش مکمل ہونے پر مزید حقائق سامنے آئیں گے۔