بھارتی ٹیم سب سے زیادہ ٹاس ہارنے والی ٹیم
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے پانچویں میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے ٹاس ہار کر ایک انوکھا اور حیران کن ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ روہت شرما کی قیادت میں بھارت لگاتار 12 بار ٹاس ہارنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔
یہ سلسلہ ورلڈکپ 2023ء کے فائنل سے شروع ہوا تھا جب روہت شرما آسٹریلیا سے ٹاس ہارے تھے۔ اس کے بعد جنوبی افریقا کے خلاف کے ایل راہول تینوں میچز میں ٹاس نہ جیت سکے۔ سری لنکا کے خلاف تین اور انگلینڈ کے خلاف بھی تین میچز میں بھارتی ٹیم مسلسل ٹاس ہارتی رہی۔
چیمپئنز ٹرافی میں بھی بھارت نے پہلے بنگلادیش اور پھر پاکستان کے خلاف ٹاس ہارا، یوں نیدرلینڈز کا مسلسل 11 ٹاس ہارنے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور بھارت نے 12 بار ٹاس ہارنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹاس میں ناکامیوں کے باوجود بھارت نے بنگلادیش کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔