مہر اللہ تھانہ کورال اسلام آباد کا ایس ایچ او تعینات
اسلام آباد: مہر اللہ کو تھانہ کورال اسلام آباد کا نیا اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) تعینات کر دیا گیا۔ ان کی تعیناتی پر کاروباری و سماجی حلقوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ علاقے میں امن و امان کی بہتری اور عوامی مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔
ذیشان یوسفزئی، نائب صدر ٹریڈر ونگ اسلام آباد ریجن، نے مہر اللہ صاحب کو ایس ایچ او کا عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کی شفاف خدمات اور قانون کی بالادستی کے لیے کوششیں علاقہ مکینوں کے لیے امید کی کرن ثابت ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی تاجر برادری ہمیشہ پولیس کے ساتھ تعاون کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔
اسی طرح معروف صحافی مسکان خان نے بھی نئے تعیینات ہونے والے ایس ایچ او کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور میڈیا کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا ایس ایچ او کی اہم ذمہ داری ہے اور امید ہے کہ مہر اللہ صاحب یہ کردار احسن انداز میں ادا کریں گے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نئے ایس ایچ او کی تعیناتی سے کورال میں جرائم کی روک تھام، عوامی شکایات کے فوری ازالے اور شفاف پولیسنگ کو مزید فروغ ملے گا۔