اسلام آباد۔۔ پاکستان تحریک انصاف نے غزہ امن منصوبے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبہ فلسطینی عوام کی مرضی اور رضامندی کے بغیر مستقبل طے کرنے کی کوشش ہے،
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا اور گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضے کو ماننا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے،عمران خان کا مؤقف ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن صرف منصفانہ دو ریاستی حل سے ممکن ہے۔ پاکستان کی پالیسی اقوام متحدہ کی قراردادوں اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ہے۔
اسرائیل کسی صورت قبول نہیں،مولانا نے ٹرمپ پلان مسترد کردیا
ترجمان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے فلسطین اور کشمیر کے مسائل کو ایک جیسے مظلوم عوام کی جدوجہد قرار دیا۔ قائداعظم محمد علی جناح کا وژن تھا کہ فلسطینیوں کو حقوق اور آزاد وطن دیے بغیر پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا
پی ٹی آئی ترجمان نے کہا ہے اسرائیل کے زبردستی امن منصوبہ مسلط کرنے کے بیان کو پی ٹی آئی نے خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی بھرپور حمایت دہرائی۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ فلسطین اور کشمیر کی جدوجہد صرف سیاسی نہیں بلکہ وقار، انصاف اور آزادی کی لڑائی ہے، ترجمان پی ٹی آئی