اسلام آباد ۔۔۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی ہی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اہم ویڈیو پیغام جاری کردیا ۔ ویڈیو پیغام میں علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان پر الزامات کی بوچھاڑ کردی ہے
ویڈیو دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں
https://www.facebook.com/watch?v=1101241268441366
انہوں نے کہا ہے کہ علیمہ خان پارٹی میں تقسیم پیدا کر رہی ہیں، علیمہ ایم آئی کے لیے کام کر رہی ہیں۔ باہر بیٹھے ولاگرز کے ساتھ علیمہ خان کے رابطے ہیں،
علی امین نے مزید کہا ہے کہ میں عمران خان کا وفادارہوں۔ شکایت کمزور اور منافق لوگ کرتے ہیں۔ ،مائنس عمران خان کرنے کی کسی میں ہمت نہیں لیکن میں نے ان کو واضح کیا کہ علیمہ خان کا تمام وی لاگرز سے رابطہ ہے اور میرے خلاف مہم چل رہی ہے۔